Day: دسمبر 17، 2024


بحران ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں: عالمی صورتحال پر چوتھی انٹرنیشنل کا بیان

سرمایہ دارانہ بحران کو کثیر الجہتی قرار دینے کا مطلب ہے کہ یہ بحرانوں کا سادہ سا پشتارہ نہیں ہے، بلکہ ایک جدلیاتی طور پر مربوط مجموعہ ہے، جس میں ہر دائرہ دوسرے دائرے پر اثر اندازہ ہوتا ہے اور دیگر کے اثرات کو قبول کرتا ہے۔ یوکرین کی جنگ (فلسطین کے تنازعے کے پھوٹنے سے قبل) اور معاشی جمود کے درمیان تعلق نے دنیا کے غریب ترین لوگوں کے لئے خوراک کے حصول کی نازک صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے 2014 سے 2023 کے درمیان 250 ملین سے زائد افراد بھوک کا پہلے سے زیادہ نشانہ بنے ہیں۔ جنگوں، موسمیاتی تبدیلی، خوراک کے بحران اور جابرانہ حکومتوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے، خاص طور پر جنوب کے ممالک میں، حالانکہ ذرائع ابلاغ زیادہ تر جنوب سے شمال کی جانب نقل مکانی کو نمایاں کرتا دکھائی دیتا ہے۔