Day: دسمبر 16، 2024


لاہور: ’کلائمیٹ جسٹس مارچ‘ میں سینکڑوں مظاہرین کی شرکت

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل فاروق طارق نے کہاکہ ’اگرچہ پاکستان کے عوام اس بحران کے بدترین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا، لیکن موسمیاتی تباہی کے ذمہ دار امیر ممالک ذمہ داری سے مسلسل بھاگ رہے ہیں۔

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ، وزیر اعظم انوار الحق سے استعفے کا مطالبہ

مظاہرے میں درجنوں مرد و خواتین نے شرکت کی اور وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے استعفیٰ دینے اور اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے خودمختار الیکشن کمیشن قائم کرتے ہوئے آئین ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کے انعقاد کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کالعدم قرار دی گئی عسکری تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور آزادی پسند، ترقی پسند کارکنوں کے خلاف کفر کے فتوے دینے والے عناصر کے خلاف دی گئی درخواست کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

شام میں غیر فرقہ وارانہ حکومت کے قیام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں: جلبیر اشقر

شام میں گزشتہ جمعہ کے بعدحیرت انگیز تاریخی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اسد حکومت کے تحت قید ہونے والے شہری آزاد ہو گئے ہیں، شامی خاندان جلاوطنی سے واپس آرہے ہیں۔شام اور یورپ کے ارد گرد ملکوں میں مقیم لاکھوں شامی پناہ گزینوں کا بھی اپنے وطن واپسی کا خواب پوراہوتا دکھائی دے رہا ہے۔چاہے یہ واپسی محض سیر کے لیے ہی کیوں نہ ہو، کچھ عرصہ قبل ایسا بھی ممکن نہیں تھا۔