پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں کام کرنے والی آزادی پسند اور ترقی پسند جماعتوں اور طلبہ تنظیموں نے مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت مشترکہ طور پر ’وطن دوست اتحاد‘ کے بینر تلے منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت یوم تجدید عہد کے طور پر منایا جائے گا۔ پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور بیرون ریاست مختلف ملکوں اور شہروں میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں 24اکتوبر1947ء کے اعلان آزادی کے مطابق آئین ساز اسمبلی کے قیام کا مطالبہ کیا جائے گا۔
