پاکستان جیسے پسماندہ معاشرے میں عمومی بیانیہ یہ سننے کو ملتا ہے کہ عورت ”صنفِ نازک“ ہے لیکن انسانی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ انقلابات کے دوران خواتین نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اگر اس ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، تو پھر یہ بات یقینی ہے کہ اس سماج کی کوئی بھی بڑی تبدیلی خواتین کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس وحشت اور بربریت کے چنگل سے نکلنے کا واحد راستہ مل کر جدوجہد کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ حالات اب اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ظلم سہنے والا ہر انسان اپنا حق مانگ کر نہیں بلکہ چھین کر لے گا۔ اِس سماج میں بسنے والے محنت کش جب بھی کسی انقلابی بغاوت میں اتریں گے، عورت اس میں ہر اؤل ہو گی۔
مزید پڑھیں...
فاروق حیدر بھی ’یوم استحصال‘ پر بات کرنے کیلئے نااہل قرار
بدھ کے روز پاکستان کے نجی ٹی وی چینلوں کے ڈائریکٹرز پروگرامنگ کو 33 ناموں پر مشتمل ایک فہرست ارسال کی گئی ہے۔ ساتھ یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ 5 اگست کو صرف یہی 33 افراد پاکستانی میڈیا پر بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کی آئینی اور سیاسی حیثیت تبدیل کئے جانے کے معاملے پر گفتگو کے لئے بلائے جا سکتے ہیں۔
ایرانی صحافت پابندیوں کی زد میں!
اس سال مئی میں دونوں صحافیوں پرامریکہ سمیت دشمن ملکوں کے ایماپر قومی مفادات کو نقصان پہنچا نے کے الزامات میں مقدموں کی سماعت شروع کی گئی تھی جو اب تک جاری ہے۔ یہ مقدمات تہران اسلامی انقلابی عدالت میں چلائے جا رہے ہیں جوسخت سزاؤں کے لئے جانی جاتی ہے۔
مارکسزم اور مذہب (پہلی قسط)
مارکسزم اور مذہب پر بنیادی بحث تین حوالوں سے کی جا سکتی ہے۔ اؤل، مارکسزم نے مذہب پر کیا تھیوری دی یا یہ کہ مذہب کو کیسے تھیورائز کیا گیا۔ دوم، بطور مارکسی پارٹی مختلف خطوں اور وقتوں میں مارکسی تنظیموں کا مذہب کی جانب کیا رویہ رہا۔ اسی پہلو کا تیسراحصہ یہ ہے کہ بعض ممالک جہاں مارکس وادی کہلانے والی پارٹیاں اقتدار میں آ گئیں، وہاں ان تنظیموں نے کیا طریقہ کار اپنایا(بہ الفاظ دیگر ’حزب اختلاف‘ اور بطور حزب اقتدار مارکسی تنظیموں کا رویہ مذہب کی بابت کیسا رہا)۔
آٹے اور بجلی کی زائد قیمتوں کیخلاف 3 اگست کو جموں کشمیر بھر میں احتجاج ہو گا
راولاکوٹ (نامہ نگار) آٹے کی قیمتوں پر سبسڈی کی فراہمی، بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ٹیکسوں کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کے حصول کیلئے 3 اگست کو پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے 10 اضلاع اور تحصیل صدر مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے جائیں گے۔
فوسل فیول منصوبوں کیخلاف وائٹ ہاؤس میں نوجوان کا احتجاج
لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک نوجوان کارکن نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے کوئلے، تیل اور گیس کے نئے منصوبوں کی منظوری پر وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کرین جین پیئر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
احتجاج کی کوریج کرنے پر ایرانی نیوز ایڈیٹر پر پابندی عائد
ایران کے اصلاح پسند روزنامہ ’اعتماد‘ کے چیف ایڈیٹر پر حکام نے ایک سال کیلئے کسی بھی طرح کی صحافتی سرگرمی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے یہ اقدام گزشتہ سال ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔
روس: معروف مارکسی رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹ پر قید کی سزا
کریمیا پل کے دھماکے کیلئے یوکرین کی مسلح افواج کو ملنے والی تحریک کے بارے میں انکی گفتگو کی بنیاد پر ان کے خلاف دہشت گردی کو جواز فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بورس کاگارلٹسکی روس میں بائیں بازو کے ایک مشہور نظریہ دان ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر اپنے کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کی مشہور کتابوں میں ’Between Class and Discourse‘ اور ’From Empires to Imperialism‘ شامل ہیں، جو جدید سرمایہ داری کی ساخت اور بائیں بازو کی تحریک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔
بنگلہ دیش: وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں
ہفتے کے روز بی این پی نے کہا کہ اس کے درجنوں حامی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جھڑپوں میں کم از کم 20 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق کم از کم 90 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صحافی تنویر چودھری کے مطابق گلیوں میں تناؤ واضح تھا، کیونکہ رہائشی مزید تشدد کی کوشش کر رہے تھے۔ حکمران عوامی لیگ نے اتوار کو جوابی مظاہرے کی کال دی ہے، جبکہ اپوزیشن نے پیر کو مزید عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔
ناکام نظام کے بانجھ حکمران
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’ناکام نظام کے بانجھ حکمران‘