خبریں/تبصرے

احتجاج کی کوریج کرنے پر ایرانی نیوز ایڈیٹر پر پابندی عائد

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایران کے اصلاح پسند روزنامہ ’اعتماد‘ کے چیف ایڈیٹر پر حکام نے ایک سال کیلئے کسی بھی طرح کی صحافتی سرگرمی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی حکام نے یہ اقدام گزشتہ سال ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کوریج کرنے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

’ٹربیون‘ کے مطابق پاسداران انقلاب کی تہران شاخ کی شکایت کے بعد استغاثہ کے دفتر کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے ’اعتماد‘ نے کہا کہ صحافی بہروز بہزادی پر جھوٹا مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق شکایت ان رپورٹس کے سلسلہ میں تھی، جن میں اکتوبر میں ایک سائنسدان کے اغوا اور مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کی حمایت کرنے والے فنکاروں پر پابندیوں اور گرفتاریوں کی تفصیل دی گئی تھی۔

رواں سال جنوری میں روزنامہ ’اعتماد‘کی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا تھا کہ مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے ہزاروں افراد میں تقریباً 80 صحافی شامل تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts