لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایک نوجوان کارکن نے امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے کوئلے، تیل اور گیس کے نئے منصوبوں کی منظوری پر وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کرین جین پیئر کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نوجوان ایلیس جوشی نے کہا کہ ’کیا انتظامیہ تیل اور گیس کے نئے منصوبوں کی منظوری بند کرے گی اور الاسکا کے شمالی ڈھلوان سے لوزیانا تک نوجوانوں، سائنس اور فرنٹ لائن کمیونیٹیز کے ساتھ صف بندی کرے گی؟‘
انکا کہنا تھا کہ ’آپ نے اس وقت سے لے کر اب تک متعدد منصوبوں کی منظوری دی ہے اور ٹرمپ انتظامیہ سے زیادہ تیز رفتاری سے یہ اقدامات کئے ہیں۔ برائے مہربانی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کریں اور موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کریں۔‘