سٹاک ہولم (جدوجہد رپورٹ)برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق لندن کے معروف قبرستان ہائی گیٹ سمٹری میں مزید قبروں کے لئے جگہ بنائی جا رہی ہے۔ ہائی گیٹ میں معروف تاریخی شخصیات کی قبریں ہیں جبکہ یہ قبرستان اپنی ترتیب و تزئین کی وجہ سے سیاحت کا ایک اہم مرکز ہے۔
قبرستان کی ایک وجہ شہرت یہاں موجود مارکس کی قبر ہے۔ قبرستان میں داخلے کے لئے ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔ قبرستان کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس قبر ستان میں چند مزید پلاٹ تیار کئے جائیں گے۔ مارکس کے پہلو میں میں تیار کئے جانے والے پلاٹ میں دفن ہونے کے لئے دستیاب پلاٹ کی فیس 25 ہزار پونڈ مقرر کی گئی ہے۔
گارڈین کے مطابق یہ قیمت سن کر کارل مارکس تو قبر میں کروٹیں بدلے گا ہی لیکن کسی کیمونسٹ کے لئے اس لئے بھی مارکس کے پہلو میں دفن ہونا مشکل ہو گا کہ اس قدر مہنگی تدفین کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ مضمون نگار نے فکاہیہ انداز میں لکھی اس رپورٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایلون مسک جیسا کوئی ارب پتی، اشتراکیت دشمن ہی مارکس کے پہلو میں دفن ہو سکتا ہے۔