خبریں/تبصرے

پاکستان میں زرعی اور صنعتی پیداوار میں کمی اور سکڑاؤ کا سلسلہ جاری

لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان میں زرعی اور صنعتی پیداوار میں کمی اور سکڑاؤکا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے تسلیم کیا ہے کہ اہم فصلوں کی شرح نموں میں سال کی پہلی سہ ماہی میں 11.19فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں 29.6فیصد، چاول کی پیداوار میں 1.2فیصد، گنے کی پیداوار میں 2.2فیصد اور مکئی کی پیداوار میں 15.6فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

’ڈان‘ کے مطابق ششماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی رہی ہے، تاہم سکراؤ کی شرح گزشتہ سال کے 4.43فیصد سے کم ہو کر 1.03فیصد رہ گئی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts