خبریں/تبصرے

لداخ میں لڑائی مگر انڈیا چین تجارت 87 ارب ڈالر کی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) لداخ میں چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کافی دنوں سے جھڑپیں ہو رہی ہیں مگر سی این این کے مطابق یہ امر دلچسپ ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین زبردست تجارتی تعلقات ہیں اور عالمی سطح پر دونوں ایک طرح سے ایک دوسرے کی مدد سے ابھرے ہیں۔

سی این این کے مطابق پچھلے مالی سال (2018-19) تک دونوں ملکوں کے درمیان 87 ارب ڈالر کی تجارت تھی۔ گو اس تجارت میں چین کا پلڑا بھاری ہے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ چین ہندوستان میں 26 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے یا کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر میں چین بھارت کے اندر ایک بڑا کھلاڑی بن چکا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گذشتہ سال انڈیا میں سمارٹ فون بیچنے والی پانچ بڑی کمپنیوں میں سے چار (Xiomi, Vivo, Opo, Realtime) کا تعلق چین سے تھا۔ صرف ایک کمپنی، سام سنگ، کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا۔

’Xiomi‘ کا تو 95 فیصد کاروبار ہی ہندوستان کے ساتھ ہے۔ ان چار کمپنیوں نے پچھلے سال بھارت میں 16 ارب ڈالر کمائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts