خبریں/تبصرے

رشید مصباح انتقال کر گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) بائیں بازو کے دیرینہ کارکن اور پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنما رشید مصباح گذشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے۔

ان کی نماز جنازہ گذشتہ روز ہی ان کی رہائش گاہ کے قریب لاہور کے علاقے یتیم خانہ میں ادا کی گئی۔ رشید مصباح کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ انہوں نے انقلابی سیاست کا آغاز فیصل آباد ہی سے کیا۔ وہ مزدور کسان پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔ بعد ازاں وہ لاہور منتقل ہو گئے اور مختلف انقلابی جماعتوں کے ساتھ وابستہ رہے۔

ان کی وفات پر بائیں بازو کے کارکنوں اور مختلف رہنماؤں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts