خبریں/تبصرے

بیرونی قرضے: 3 ملک ڈیفالٹ کر گئے، 8 مزید ممالک ڈیفالٹ کر سکتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سی این این کی رپورٹ کے مطابق لبنان، ارجنٹینا اور ایکواڈور اپنے بیرونی قرضوں کی اقساط ادا نہ کر سکنے کی وجہ سے ڈیفالٹ کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تیل اور سیاحت پر انحصار کرنے والے ممالک کی اقتصادیات کرونا بحران کے دوران شدید مسائل کا شکار ہیں اور 8 مزید ممالک کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے۔

جو ممالک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہیں ان میں افریقہ کے چار ممالک: گیبون، موزمبیق، کانگو اور زیمبیا سرِ فہرست ہیں۔ ایل سلوادور، عراق اور سری لنکا بھی ڈیفالٹ کر سکتے ہیں۔

سی این این کا کہنا ہے کہ نوے کی دہائی کے بعد سے 14 ممالک 23 دفعہ ڈیفالٹ کر چکے ہیں۔ ادھر، فچ ریٹنگز (Fitsch Ratings) نے، جو عالمی سطح پر مختلف ممالک کی معیشت کا جائزہ لے کر ان کے قرضے ادا کرنے کی صلاحیت کی درجہ بندی کرتی ہے، نے 29 ممالک کی درجہ بندی میں کمی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ کرونا بحران کے دوران زیادہ سے زیادہ ممالک بیرونی قرضے ادا کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts