خبریں/تبصرے

150 سعودی شہزادے کرونا کا شکار: یمن کے خلاف جنگ روک دی گئی

عدنان فاروق

سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جنگ بندی ان اطلاعات کے دوران سامنے آئی ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

یمن کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اس کے دیگر اتحادیوں نے 2015ء میں جنگ شروع کر دی تھی جس میں اب تک ایک لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یمن میں عرب بہار کے بعد سعودی نواز حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا اور اقتدار پر حوثی قبائل نے قبضہ کر لیا تھا۔ ان قبائل کے بارے میں سعودی عرب کو شبہ تھا کہ وہ ایران نواز ہیں۔ سعودی عرب نے اپنی مرضی کی حکومت قائم کرنے کے لئے جنگ شروع کر دی۔

سعودی اتحاد کو امریکہ کی بھی حمایت حاصل رہی۔ اس حمایت کا بد ترین اظہار ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے یمن کی امداد بند کر نا بھی تھا۔ اس سارے عرصے میں امریکہ سعودی عرب کا اسلحہ بھی فروخت کرتا رہا۔

یمن خلیجی خطے کا غریب ترین ملک ہے اور کرونا سے قبل بھی بھوک اور بیماری کا شکار یہ ملک یہاں جاری جنگ کی وجہ سے ایک عالمی انسانی المئے کی شکل اختیار کر چکا تھا۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔