خبریں/تبصرے

آسٹریلیا: جنگل کی آگ سے 3 ارب جانور ہلاک یا غائب ہوئے

 لاہور (جدوجہد رپورٹ) پچھلے سال آسٹریلیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ نے، جو اس سال کے شروع تک بھڑکتی رہی، تین ارب جانوروں اور پرندوں کو متاثر کیا۔ اتنی بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہو گئے یا غائب ہیں۔

یہ اعداد و شمار ایک نئی تحقیق میں سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 2.6 ارب رینگنے والے جانور، 180پرندے، 51 ملین مینڈک اور 143 ملین ستنداری (Mammals) جانور ہلاک ہو گئے یا غائب ہیں۔

جنگل کی اس آگ نے 115,000 مربع کلومیٹر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ آگ ایک ایسے وقت میں پھیلی جب بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کا موسم تھا۔ آسٹریلیا کی جدید تاریخ میں یہ سب سے بڑی آگ تھی۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ آگ ماحولیاتی تبدیلیوں کا بھی نتیجہ ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts