خبریں/تبصرے

کرونا اور خوراک کا بحران: آج ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتمام عالمی ویبینار ہو گا

لاہور (نامہ نگار) کرونا وائرس نے زرعی نظام اور گلوبل خوراک سسٹم میں موجود گہری ناانصافیوں اور عدم مساوات کو بے نقاب کر کے رکھ دیا۔ اس بحران نے عوامی صحت، خوراک کی خود مختاری اور زندہ رہنے کے حق پر بھی سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

چھوٹے کسانوں کی تنظیمیں، تحریکیں اور سرگرم ارکان خوراک کے ایک منصفانہ نظام کی تعمیر چاہتے ہیں۔ اس موضوع پر آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتمام ایک ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ویبینار میں ایشیا اور یورپ میں کسان تنظیموں اور تحریکوں سے وابستہ افراد گفتگو کریں گے۔

اس ویبینار کے مقررین میں لکشمی ساوتری (فیان، انڈونیشیا)، سندیپ چاچڑے (ایکشن ایڈ اسوسی ایشن انڈیا کے چیف ایگزیکٹو)، پروفیسر جان ڈایوا وان در پلوگ (ویگنیگن یونیورسٹی ہالینڈ) اور ہرمن کمارا، (فشر فوک کے مرکزی رہنما، سر لنکا) شامل ہیں۔

اس ویبینار کو فاروق طارق (پاکستان کسان رابطہ کمیٹی) اورکیٹی سنڈوال (ٹرانس نیشنل انسٹیٹیوٹ ایمسٹرڈیم) ماڈریٹ کریں گے۔ اس ویبینار میں شرکت کے لئے اس لنک پر رجسٹریشن کرائیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts