خبریں/تبصرے

19 فروری: روزنامہ جدوجہد کے زیر اہتمام ’پہلا لال خان جدوجہد ویبینار‘ ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) عظیم مارکسی دانشور اور انقلابی رہنما ڈاکٹر لال خان (یثرب تنویر گوندل) کی پہلی برسی کے موقع پر روزنامہ جدوجہد کے پلیٹ فارم سے 19 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 08 بجے ویبینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرلال خان کی برسی کے موقع پر یہ ویبینار ہر سال منعقد کیا جائے گا۔

اس ویبینار سے بائیں بازو کے معروف عالمی مصنف و صحافی طارق علی (برطانیہ)، عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے سربراہ بابا جان (گلگت)، پیرے روزے (یورپین سالیڈیریٹی ود آؤٹ بارڈرز، ’ESSF‘)، کرامت علی (پائلر، کراچی)، یوسف مستی خان (صدر عوامی ورکرز پارٹی)، راجر سلور مین (ورکرز انٹرنیشنل نیٹ ورک، برطانیہ)، صبا گل خٹک (اسلام آباد)، فرہاد کیانی (امریکہ)، قمر الزماں خان (جنرل سیکرٹری، پی ٹی یو ڈی سی)، محمد یوسف تاریگامی (سابق ایم ایل اے، کولگام سرینگر)، ڈاکٹر ارشد وحید (اسلام آباد)، تیمور رحمان (لال بینڈ، پاکستان مزدور کسان پارٹی)، مونیک فیرولکن (ایمسٹرڈیم)، مشتاق لاشاری (تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی، برطانیہ)، جوکولن (ایمسٹر ڈیم)، طارق بیگ (ایمسٹر ڈیم)، نثار شاہ ایڈووکیٹ (جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی)، صدف گوندل (اہلیہ ڈاکٹرلال خان)، ملک اخلاق احمد (بلجیم)، بتول شوکت (ہمشیرہ ڈاکٹرلال خان)، رؤف لنڈ ایڈووکیٹ (کسان رہنما، راجن پور)، ونود ملک (دہلی)، پروفیسر الکابلرام خاشتریا (بھارت)، ڈاکٹرعمار علی جان (حقوق خلق موومنٹ)، حسن جان (بلوچستان)، امتیاز عالم (سیفما)، ڈاکٹر ثاقب عباسی (اسلام آباد)، ڈاکٹر خالد جاوید جان(لاہور) اور ریحانہ اختر (جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن) سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

اس ویبینار کے ماڈریٹر ڈاکٹر فرزانہ باری اور فاروق طارق ہونگے۔ یہ ویبینار ’زوم‘ ایپلی کیشن کے ذریعے منعقد کیا جائے گا، جس میں اس لنک پر کلک کر کے شامل ہوا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ویبینار ’جدوجہد‘ کے فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ سے لائیو چلایا جایا جائے گا، جہاں پر بھی اسے لائیو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر لال خان کی برسی کے موقع پر روزنامہ جدوجہد آن لائن ایک خصوصی نمبر بھی شائع کر رہا ہے۔ 20 فروری کو ڈاکٹر لال خان کی جدوجہد، انکے نظریات اور افکار سے متعلق ملک کے مختلف حصوں اور دنیا کے مختلف خطوں سے خصوصی مضامین لکھے جائیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts