لاہور (جدوجہد رپورٹ) فائیو جی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں شامل وائرلیس نیٹ ورک کمپنی ’نوکیا‘ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پر اخراجات کیلئے 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ 10 فیصد ملازمتوں میں کمی لانے کا بنیادی مقصد 5 جی ٹیکنالوجی میں کمپنی کے کردار کو مستحکم کرنے کے لئے آر اینڈ ڈی کے اخراجات کرنا ظاہر کئے جا رہے ہیں۔
اے پی کے مطابق ’نوکیا‘ نے منگل کو کہا کہ ”تنظیم نو کا مقصد ہے کہ عملے کی تعداد 2 سال کی مدت میں 80 سے 85 ہزار تک کم کی جائے جس سے کمپنی کو 715 ملین ڈالر کا فائدہ پہنچے گا۔“ فن لینڈ کی کمپنی نے اس اقدام سے متاثر ہونے والے ممالک یا جغرافیائی علاقوں کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم یہ کہا کہ 4 بڑے کاروباری یونٹوں میں ملازمتیں ختم کی جائیں گی۔