خبریں/تبصرے

جنرل باجوہ کی چھ وزرا سے ملاقات: پنجاب، خیبر پختونخواہ میں وزیر اعلیٰ تبدیل کرنیکی ایڈوائس

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں چھ وفاقی وزرا کو طلب کیا اور ان سے ملاقات میں مندرجہ ذیل تین نکات اٹھائے۔

اول: عمران خان حکومت کی بڑھتی ہوئی عدم مقبولیت کی وجہ سے فوج کی شہرت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ فوج کو اس حکومت کا سرپرست سمجھا جاتا ہے جس نے یہ حکومت بنوائی۔

دوم: پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دونوں وزیر اعلیٰ تبدیل کئے جائیں۔

سوم: حکومت اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور قابل لوگوں کو حکومت میں شامل کیا جائے۔

مندرجہ بالا انکشافات ہفت روزہ فرائیڈے ٹائمز نے اپنے تازہ شمارے میں کئے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts