خبریں/تبصرے

کفایت شعاری کا بخار ختم: صدر، وزیراعظم کی مراعات بحال، 1 ارب 21 کروڑ خرچ ہونگے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے وفاقی بجٹ میں وزیراعظم کی سالانہ مجموعی تنخواہ 2.441 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

’ایکسپریس ٹربیون‘ کے مطابق وزیراعظم کی تنخواہ کیلئے 24 لاکھ 41 ہزار (2.441 ملین) جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کیلئے 210.80 ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں۔

وفاقی بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم کے مشیروں کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے 30 ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں، جبکہ معاونین خصوصی کیلئے 29 ملین روپے رکھے جائیں گے۔ ایوان صدر کیلئے 1.020 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ایوان صدر کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے 405 ملین روپے، صدر کے ذاتی دفتر کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے 615 ملین روپے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حکومت نے صدر اور وزیراعظم کی مراعات اور سہولیات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts