خبریں/تبصرے

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام عالمی ویمنز کانفرنس کا انعقاد

امریکہ (قیصر عباس) امریکی تنظیم ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام عالمی ویمنز کانفرنس 26 جون کو ہو رہی ہے جس میں کئی ملکوں سے خواتین ایکٹوسٹ، دانشور اور ماہرین شرکت کریں گے۔

اس آن لائن کانفرنس کے دو حصوں میں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا اور امریکہ سے خواتین کے حقوق کی سماجی کارکن، محققین اور دانشور حصہ لے رہے ہیں جو جدید دور میں خواتین کے مسائل پر اظہارخیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے سیشن میں ڈاکٹر شیرشاہ سید، ڈاکٹر راج بھنڈاری، ڈاکٹر بلقیس بیگم، ڈاکٹر نازفہ ہمراہ اور جسپریت محل خواتین سے متعلق صحت عامہ کے مسائل پر گفتگو کریں گے۔ دوسرے سیشن میں خولہ صدیقی، بھارتی سلوال گری، صابرہ بانو، مہناز رحمان اور بیورلی ہل کشمیر، تعلیم، انتخابی سیاست، خواتین کے حقوق اور دوسرے عنوانات پر خطاب کریں گے۔

اس لنک پر کلک کر کے کانفرنس کے لئے فری رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts