خبریں/تبصرے

لاہور: عالمی قرضوں کی منسوخی کے لئے کل مظاہرہ ہو گا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) کل لاہور پریس کلب کے باہر پاکستان کے ذمے واجب الادا عالمی قرضوں کی منسوخی کے لئے مظاہرہ ہو گا۔

چار بجے شروع ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام سی اے ڈی ٹی ایم (CADTM) پاکستان نے کیا ہے۔ سی اے ڈی ٹی ایم (کمیٹی برائے منسوخی غیر قانونی قرضہ جات) ایک عالمی تنظیم ہے جس کا مطالبہ ہے کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سمیت عالمی مالی ادارے تیسری دنیا کے قرضے بلا مشروط معاف کریں۔ اس تنظیم کا مرکز بیلجیئم میں ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اس تنظیم کی ہمدرد تنظیمیں موجود ہیں۔

کمیٹی کا موقف ہے کہ یہ قرضہ جات تیسری دنیا کی لوٹ مار کا ایک سامراجی طریقہ کار ہیں۔ پاکستان میں سی اے ڈی ٹی ایم کے فوکل پرسن خالق شاہ کل مظاہرے سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے رواں ہفتے میں دنیا بھر کے اندر عالمی قرضوں کی منسوخی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ کل لاہور میں ہونے والا مظاہرہ اسی ضمن میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts