لاہور (جدوجہد رپورٹ) نجم سیٹھی کی ادارت میں شائع ہونے والے ہفت روزہ ’دی فرائیڈے ٹائمز‘ نے اپنی تازہ اشاعت میں دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق وزیر اطلاعات شبلی فراز میں شدید کشمکش جاری ہے۔
’دی فرائیڈے ٹائمز‘ کے معروف کالم ’گپ شپ‘ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بہت سے وزیر ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہیں۔ اسی کشمکش کی ایک کڑی یہ ہے کہ فواد چوہدری شیخ رشید کی جگہ وزیر داخلہ بننا چاہتے ہیں۔
کالم کے مطابق عمران خان اس کشمکش سے آگاہ ہیں اور وہ اس پر خوش بھی ہیں کیونکہ اس طرح وہ ایک کو دوسرے سے لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔