لاہور (جدوجہد رپورٹ) کورنگی انڈسٹیرل ایریا، کراچی میں بی ایم لگج انڈسٹری نامی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 17 مزدور جھلس کر شہید ہو گئے۔
یہ فیکٹری بیگ بنا کر برآمد کرتی تھی۔ علی انٹرپرئز نامی فیکٹری میں ہونیوالی آگ کی ہلاکتوں کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ علی انٹر پرئز میں نو سال پہلے 264 مزدور جھلس کر شہید ہو گئے تھے۔
مزدوروں اور عینی شاہدین کے مطابق فایئر برگیڈ کا عملہ آگ لگنے کے دو گھنٹے بعد پہنچا۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں مزدوروں کے لئے ہنگامی طور پر باہر جانے کے لئے کوئی راستہ موجود نہ تھا۔ مزدور رہنما ناصر منصور نے مندرجہ ذیل ویڈیو اپنے فیس بک پر جاری کی ہے جس میں عینی شاہدین اس واقعہ بارے تفصیلات فراہم کر رہے ہیں: