خبریں/تبصرے

ہرات: سکول کی لڑکیوں کا طالبان کے خلاف مظاہرہ

کابل (یاسمین افغان) تین دن قبل بچوں کی طرف سے طالبان مخالف جو تحریک شروع ہوئی تھی اب وہ آن گراونڈ بھی نظر آنے لگی ہے۔ تین دن قبل افغان بچوں نے مہم شروع کی تھی کہ وہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے تھے۔ ان بچوں نے پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ ہم اپنی بہنوں کے بغیر سکول نہیں جائیں گے۔

گذشتہ روز ہرات میں سکول کی لڑکیوں نے مظاہرہ کیا جس میں طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر لگائی گئی پابندی کے برعکس یہ مطالبہ کیا گیا کہ لڑکیوں کو سکول جانے سے نہ روکا جائے۔ اس مظاہرے کی ویڈیو ذیل میں دی جا رہی ہے:

Roznama Jeddojehad
+ posts