خبریں/تبصرے

نیا افغانستان: خواتین کی ملکیت والے کیفے، ریستوران بند

کابل (جدوجہد رپورٹ)افغان چینل طلوع کے مطابق طالبان نے تازہ حکم جاری کیا ہے جس کے تحت ایسے تمام ریستوران اور کیفے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن کی مالک خواتین ہیں۔

یہ حکم بھی دیا گیا ہے کہ ایسے تمام کیفے یا ریستوران بھی بند کر دئیے جائیں جن میں خواتین بطور سٹاف کام کرتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق اس حکم کی وجہ سے کابل سمیت ملک بھر میں درجنوں کیفے بند ہو جائیں گے اور سینکروں خاندان بے روز گار ہو جائیں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts