خبریں/تبصرے

نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کیا جائے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پنجاب اسمبلی نے منگل کے روز ختم نبوت کے حلف کو نکاح کی دستاویزات میں شامل کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

’نیا دور‘ کے مطابق اجلاس کی صدارت چوہدری پرویز الٰہی نے کی۔ سپیکر نے مہنگائی سمیت ایجنڈے کے دیگر آئٹمز کو سائیڈ پر کر کے نکاح کی دستاویزات میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرارداد پر بحث کا آغاز کروایا۔

صوبائی اسمبلی نے اس قرارداد کو مفاد عامہ کی قرارداد قرار دیتے ہوئے متفقہ طو ر پر منظور کر لیا۔

اسمبلی میں پیش کئے گئے دیگر بلوں میں یونیورسٹی آف لاہور (ترمیمی) بل 2021ء، راشد لطیف خان یونیورسٹی بل 2021ء، پنجاب کمیٹی سیفٹی میژرز ان اسپورٹس اینڈ ہیلتھ کلبز اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور بل 2021ء شامل ہیں۔ ان تمام بلات کو متعلقہ کمیٹیوں کو بجھوا دیا گیا اور سپیکر نے کمیٹیوں سے 60 ایام کے اندر قوانین کے مسودوں پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تاہم مہنگائی پر بحث بھی بدھ کی صبح تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts