خبریں/تبصرے

لاہور: آج امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جا رہا ہے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے سالانہ 100 ارب ڈالر کے فنڈز کا وعدہ یاد دلانے کیلئے آج لاہور میں امریکہ قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آج کل دنیا کے تمام رہنما سکاٹ لینڈ میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں جمع ہیں۔ ہم آج 3 نومبر کو سہ پہر 3 بجے شملہ پہاڑی چوک میں امریکی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرینگے۔

اس احتجاج کا مقصد عالمی رہنماؤں سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے سالانہ 100 ارب ڈالر کے فنڈز فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا پتلا بھی ساتھ لے کر آئیں گے تاکہ انہیں بھی اپنے مطالبات کی طرف متوجہ کرسکیں۔

انہوں نے پریس ریلیز کے ذریعے تمام ترقی پسند ساتھیوں سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts