سوشل

’تبدیلی‘: لال بینڈ نے علی حیدر کا گانا ریلیز کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) معروف ترقی پسند ”لال بینڈ“ نے چائلڈ سنگر علی حیدر کا گانا ”تبدیلی“ ریلیز کر دیا ہے۔ علی حیدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت پائی۔ ان کا گانا ”تبدیلی“ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست اور حکومت پر ایک طنزیہ تنقید ہے۔

علی حیدر کے والد،عامر،حقوق خلق موومنٹ (ایچ کیو ایم) کے رکن ہیں۔ دو سال قبل ان کی نوکری چلی گئی۔ بے روزگاری کی وجہ سے ان کے لئے گھر کا کرایہ ادا کرنا اور علی حیدر کی سکول کی فیس دینا مشکل ہو چکا ہے اور یہ خاندان دو سال سے مالی مسائل کا شکار ہے۔

اس گانے کے بول صرف سیاست پر ہی طنز نہیں، ان بولوں کے پیچھے شدید غصہ اور کرب بھی ہے۔ گانے کو ذیل میں سنا جا سکتا ہے:

Roznama Jeddojehad
+ posts