قیصرعباس
جا گو!
کہ مٹی کے گھروندوں کی
تمام بستیاں
پہا ڑ و ں سے اترے
مو ن سو ن کے پا نیوں میں
گم ہوئیں!
چرا گا ہیں، مید ا ن
مکا ن ا و ر چو با ر ے
کب کے زمیں بو س ہو ئے
پکا ر و نوح کو!
کہ سمندر کی تلاش میں
دوڑتی لہریں
چنگھا ڑتا آ سمان
سروں پر ا ٹھا ئے
بچوں کا کل، بوڑھوں کا آ ج
اور جوانوں کے خو ا ب
سب کچھ نگل گئیں
آواز دو خضر کو!
کہ منزلیں، فاصلے
ر ا ستے، پگڈ نڈ یا ں
اور ہنستی آ نکھوں کے
تمام منظر
اوجھل ہوئے!
قدم بڑھاؤ خشکیوں کی طرف
اور غو ر سے سنو!
کہ کوچہ بہ کوچہ
کو بہ کو
منا د ی ہو چکی:
”لو ٹ جاؤ ا پنے ا پنے
گھر وں کی جا نب
کہ یہ سب تمہارے ہی
گنا ہوں کا عذ ا ب ہے!“
Qaisar Abbas
ڈاکٹر قیصر عباس روزنامہ جدو جہد کے مدیر اعلیٰ ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے صحافت کرنے کے بعد پی ٹی وی کے نیوز پروڈیوسر رہے۔ جنرل ضیا الحق کے دور میں امریکہ منتقل ہوئے اور وہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی۔ امریکہ کی کئی یونیورسٹیوں میں پروفیسر، اسسٹنٹ ڈین اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں اور آج کل سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی میں ہیومن رائٹس پروگرام کے ایڈوائزر ہیں۔ وہ ’From Terrorism to Television‘ کے عنوان سے ایک کتاب کے معاون مدیر ہیں جسے معروف عالمی پبلشر روٹلج نے شائع کیا۔ میڈیا، ادبیات اور جنوبی ایشیا کے موضوعات پر ان کے مقالے اور بک چیپٹرز شائع ہوتے رہتے ہیں۔