خبریں/تبصرے

خط میں جعلسازی کے ذریعے سخت زبان استعمال کئے جانے کا دعویٰ

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو جو خط لوگوں کو دکھایا وہ پاکستان سفارتکار کا نہیں ہے۔

’جیو نیوز‘ کی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ دراصل ایک ’کیبل‘ ہے، جسے وزارت خارجہ کے لوگوں نے دوبارہ لکھا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ خط اصلی نہیں تھا، کیونکہ اس میں کچھ مواد شامل کیا گیا تھا۔ جو الفاظ شامل کئے گئے وہ سفارتی رابطے کا حصہ نہیں تھے۔

انکا کہنا تھا کہ خط میں جعلسازی کا عنصر موجود ہے۔ ہفتہ کو پہلے ہی اطلاع دی گئی تھی کہ خط کی تحقیقات سے کچھ نہیں نکلا۔ تہام وزارت خارجہ کے قریبی ذرائع نے اس خط کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی تردید کی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts