خبریں/تبصرے

جبری طور پر خریدی گئی اراضی پر گجرات کے ولی عہد کا محل

لاہور (جدوجہد رپورٹ) دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ’گجرات کے وارث‘نے گجرات کے وسط میں 25 ایکڑ زمین خرید کر اس میں ایک محل تعمیر کیا ہے۔

کالم میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ اراضی جبری طور پر خرید کی گئی ہے۔ اراضی مالکان کو گجرات کے وارث کو اسکے من پسند نرخوں پر اراضی فروخت کرنے کے علاوہ کسی دوسرے کو اراضی فروخت کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاندان کے دیگر افراد ابھی تک پرانے طریقے میں بڑے بھائی کے ساتھ ہی رہائش پذیر ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts