شاعری

ڈانس

موسٹاکی جارج

(موسٹاکی جارج مصری نژاد فرانسیسی شاعر ہیں)

جب تک تم رقص کر سکتے ہو رقص کرو، زمین کے گرد رقص کرو
پانی میں مچھلی کی طرح آزاد، ہوا میں پرندے کی طرح
روشنی کی طرح درختوں میں رقص کرتی ہوا
یا مستول لہروں کے نیچے رقص کرنے والی کشتی کی طرح

جب تک تم پتھروں پر، گھاس پر
بسٹرو ٹیبل پر، ہوٹلوں کے سائے میں رقص کر سکتے ہو تب تک رقص کرو
آؤ، پیانو یا پرانے ریکارڈ پلیئر سے آنے والی تمام موسیقی سے خود کو دور کر دو

جب تک تم رقص کر سکتے ہو رقص کرو، زمین کے گرد رقص کرو
مارگوٹ یا جولی ڈی نانتر کی بانہوں میں رقص کرو
محبت اور دیوانگی تلاش کرنے کے لیے رقص کرو
اپنی پریشان روح کو خوش کرنے کے لیے رقص کرو

جب تک تم رقص کر سکتے ہو رقص کرو، زمین کے گرد رقص کرو
موت اور مصیبت کو اپنی پیٹھ پر مزید نہ اٹھانے کے لیے
اور تم دیکھو گے کہ زیر زمین چشمے پھوٹتے ہیں
اور تمہاری رگوں میں خوشی کی لہریں بہتی ہیں

جب تک تم رقص کر سکتے ہو رقص کرو، زمین کے گرد رقص کرو
رقص کرو تاکہ ایک نئی بہار سردیوں کو دور کر دے

ایسے ناچو جیسے ہم جیتے ہیں، ایسے ناچو جیسے ہم پیار کرتے ہیں
ایسے رقص کرو جیسے ہم دیواروں پر نظم لکھیں

جب تک تم ناچ سکتے ہو تو رقص کرو، زمین کے گرد رقص کرو
جب تک تم ناچ سکتے ہو تو رقص کرو
آو! کہ تم پہل کرو

فرانسیسی زبان سے ترجمہ: رائے آصف (پیرس)

Roznama Jeddojehad
+ posts