خبریں/تبصرے

یوکرین کے بچوں کیلئے روسی صحافی نے اپنا نوبل انعام بیچ دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) روسی صحافی دمتری مراتوف نے یوکرین کے پناہ گزین بچوں کیلئے رقم جمع کرنے کیلئے اپنا نوبل امن انعام فروخت کر دیا۔ یہ انعام 103 ملین ڈالر میں نیلام کیا گیا ہے۔ یہ انعام مراتوف نے گزشتہ سال ہی جیتا تھا۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق دمتری مراتوف کا کہنا تھا کہ ”میرے ملک نے دوسری ریاست یوکرین کے علاقے پر حملہ کیا۔ اب 15.5 ملین پناہ گزین ہیں اور کسی کو اس بحران سے کیسے نمٹنا چاہیے یہ بالکل سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہم نے ایک طویل عرصے تک سوچا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں، ہر فرد کیا کر سکتا ہے اور ہم نے سوچا کہ ہر ایک کو وہ چیز دینا چاہیے جو ان کے لئے عزیز ہے، ان کیلئے اہم ہے۔“

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں مراوف نے یوکرین پر حملے کی کوریج پر روسی ریاستی سنسر کی طرف سے انتباہ موصول کونے کے بعد اپنا اخبار نووایا گزیٹا بند کر دیا تھا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts