فاروق سلہریا
توشہ خانے بارے کچھ آڈیو لیکس کے بعد اب عمران خان کی نجی زندگی بارے کچھ آڈیو لیکس جاری ہوئی ہیں۔ ممکن ہے بات کچھ ویڈیو لیکس تک جا پہنچے۔
اِن لیکس کا مقصد عمران خان کی کردار کشی ہے۔ کردار کشی کے سلسلے میں آڈیو اور ویڈیو لیکس کے ذریعے ایک طرف عمران خان کی جعلی ’اسلام پرستی‘ کا پول کھولا جائے گا، دوسری طرف عمران خان کی بد عنوانی کے اسکینڈل سامنے آئیں گے۔
دوسرے مرحلے میں، کردار کشی کے بعد انہیں نا اہل قرار دیا جائے گا تا کہ ثابت کیا جا سکے کہ یہ شخص قیادت کا اہل ہی نہیں تھا۔
تیسرے مرحلے میں، نا اہلی کے بعد عمران خان کو آپشن دی جائے گی کہ وہ جیل کی ہوا کھانا چاہتے ہیں یا لندن میں جلا وطنی کو ترجیع دیں گے۔ عمران خان جیسے انقلابی سے طویل جیل یاترا کی توقع کوئی قوم یوتھ کا فرد ہی لگا سکتا ہے۔ دریں اثنا، پاکستان تحریک انصاف سے الیکٹ ایبلز پرواز کرتے جائیں گے۔
جانا پہچانا اسکرپٹ!
Farooq Sulehria
فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔