دنیا

دنیا بھر میں 4 ٹریلین ڈالر کی بد عنوانی

فاروق سلہریا

دنیا بھر میں 4 ٹریلین ڈالر کی بد عنوانی ہوتی ہے۔ یہ بد عنوانی منی لانڈرنگ سے لے کر رشوت ستانی تک، مختلف شکلوں میں سامنے آتی ہے۔ اگر صرف رشوت کی مد میں دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 1 ٹریلین ڈالر کی رشوت دی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں ہونے والی 4 ٹریلین ڈالر کی رشوت عالمی جی ڈی پی کا 5 فیصد بنتا ہے۔

بدعنوانی کے یہ ہوشربا اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ محنت کشوں کے زبردست استحصال کے بعد بھی عالمی سرمایہ داری نظام چلانے کے لئے ایک بڑے پیمانے پر بدعنوانی کرنی پڑتی ہے۔

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔