خبریں/تبصرے

فاروق سلہریا کل ’بلیک ہول‘ میں: ہود بھائی سیشن ماڈریٹ کریں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) مدیر’جدوجہد‘ فاروق سلہریا کل (منگل، 24 جنوری) کو ’دی بلیک ہول‘ میں مہمان ہونگے۔ وہ ’دی بلیک ہول‘ کے بزم تاریخ و ادب میں ’بنیاد پرستی کی بنیادیں: پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔

اس سیشن کو پرویز امیر علی ہود بھائی ماڈریٹ کریں گے۔ ’دی بلیک ہول‘ ایک کمیونٹی سنٹر ہے جس کا آغاز گذشتہ سال کیا گیا۔

یہ ایونٹ بلیک ہول کے ہال میں شام 6 بجے سے ساڑھے 7 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ شرکت کرنے والے افراد کیلئے داخلہ فری ہو گا، جبکہ ’دی بلیک ہول‘کے فیس بک پیج پر بھی یہ ایونٹ لائیو دکھایا جائے گا۔

’دی بلیک ہول ‘ جی الیون تھری کی گلی نمبر 100 میں واقع ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts