لاہور (جدوجہد رپورٹ) معروف صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کو مارشل لا لگانے کیلئے مختلف سیاسی رہنما اکستاتے رہے ہیں۔
انہوں نے مشرف سے ایک ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کا کہنا تھا کہ جب وہ آرمی چیف تھے تو بہت سارے سیاستدان انہیں کہتے تھے کہ آپ ’کو‘ کر دیں۔ ان سیاستدانوں میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی شامل تھے۔
انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے نام پوچھنے پر انہوں نے عابدہ حسین، ملیحہ لودھی اور ایک خاتون صحافی کا بھی نام لیا تھا۔