شاعری

یو این او میں پڑھی گئی ایک نظم: ’لفظوں سے اٹی درسگاہیں‘

مسعود قمر

جن کی زبان لمبی ہوتی ہے
ان کے دماغ چھوٹے ہوتے ہیں
وہ زبان گرم مصالحے میں
بھون کر کھاتے ہیں
لفظ
ان کی ریڑھ کی ہڈی میں منجمد رہتا ہے
بات کی افزائش ِنسل کا
ذہن کے ارتقا سے کوئی تعلق نہیں
معانی
اگر باہر نکل آئیں
تو
لفظوں سے
اٹی درسگاہیں
زمین بوس ہو جائیں

Masood Qamar
+ posts

مسعود قمر کا تعلق لائل پور سے ہے اور پاکستان میں بطور صحافی کام کیا۔ وہ 1983ء سے سویڈن میں مقیم ہیں ۔