لاہور (جدوجہد رپورٹ) یوکرین کی موسمیاتی کارکن سویتلانا رومانکو کو روسی احتجاج کے بعد ’COP27‘ سے معطل کر دیا گیا ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق انہیں عالمی موسمیاتی کانفرنس سے برطرف کرنے کا اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب انہوں نے بدھ کے روز ایک تقریب میں روسی حکام پر جنگی جرائم اورنسل کشی کا الزام عائد کیا۔
وہ ایک ایسی تنظیم کی بانی اور ڈائریکٹر ہیں جو روسی تیل اور گیس پر مکمل طور پر پابندی کا مطالبہ کرتی ہے۔ رومانکو کہتی ہیں کہ ”یہ بہت واضح ہے کہ فوسل فیول پوری دنیا میں آمریتوں کو فنڈ دیتے ہیں۔ ہم اپنی بولنے کی آزادی اور عوامی اجتماع میں شرکت کی آزادی کو ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے، جو ایسے ملک سے آئے تھے، جو کھلی جنگ میں ہے اور اپنے لوگوں کو تباہ کر رہا ہے۔“