خبریں/تبصرے

بائیں بازو کیلئے مایوس کن نتائج: علی وزیر بھی الیکشن ہار گئے

لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے عام انتخابات میں جہاں آزاد امیدوار سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے ہیں، وہاں بائیں بازو کے گنے چنے امیدواروں کے انتخابی نتائج بھی کچھ حوصلہ افزاء نہیں رہے ہیں۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر بھی الیکشن جیتنے میں اس بار کامیاب نہیں ہو سکے۔ علی وزیر نے گزشتہ انتخابات میں اپنے مد مقابل تمام امیدواروں کے مجموعی ووٹوں سے بھی زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم پولنگ ختم ہونے کے 32گھنٹے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے نتائج کے مطابق علی وزیر 16194ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

دوسری طرف مزدور کسان پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سالار فیاض علی نے خیبرپختونخوا کی صوبائی نشست پر 10ہزار300ووٹ حاصل کئے ہیں۔ تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

مجموعی طور پر 46کے قریب امیدواروں میں سے کوئی بھی بائیں بازو کاامیدوار ابھی تک کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پایا ہے۔

مزدور کسان پارٹی کے حمایت یافت آزاد امیدوار سالار فیاض علی نے پی کے 62چارسدہ کی نشست سے10300ووٹ حاصل کئے، تاہم وہ کامیاب نہیں ہو پائے۔

حقوق خلق پارٹی کے امیدوار مزمل کاکڑ نے حلقہ این اے 127لاہور سے انتخابات میں حصہ لیا اور604ووٹ حاصل کئے۔ حقوق خلق پارٹی کے امیدوار اور سینئر صحافی امتیاز عالم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 161بہاولنگر سے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے، تاہم وہ محض936ووٹ حاصل کر پائے۔ حقوق خلق پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمار علی جان نے پی پی 160لاہور کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیا اور 1573ووٹ حاصل کر پائے۔

عوامی ورکرز پارٹی کے قومی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں میں سے محمد اقبال خان نے 1356، عثمان غنی نے 4850اور بحرروم نے 555ووٹ حاصل کئے،۔

عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں میں سے صابر خان نے 528، محمود سلیمان نے 1232، علی محمد نے 955، نصر اللہ خان نے 308، ممتاز احمد نے 29، سینگار علی نے 1105اور بیگم خاتون نے 130ووٹ حاصل کئے۔

برابری پارٹی نے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے تھے۔ تاہم نتائج برابری پارٹی کیلئے بھی حوصلہ افزا نہیں رہے۔ قومی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والے برابری پارٹی کے امیدواروں میں سے عابد وزیر نے80، انس رضا نقوی نے 436، نثار احمد خٹک نے 181محمد اجمل صدیق نے 110، محمد مظہر جعفر نے 196 ووٹ حاصل کئے۔

برابری پارٹی کے صوبائی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے جمشید اقبال نے 59، مظہر جعفر نے 336، میر گہرام خان مری نے 102، سید رحیم نے 175، نثار احمد خٹک نے 107، رحمان گل نے 222، مظہر عالم نے 65، مزمل حسین نے 56، مدثر احمد نے 239، ارسلان احمد نے 795، نعیم اخلاق نے 479، محمد توفیق نے 55، عامر شہزاد نے 882، وسیم رانا نے 65، معظم عمران نے 291، شازیہ دلدار نے66، رقیہ بی بی نے 521، بلال حسین نے 135، محمد علی نے 505، حافظ سجاد احمد نے 83، حسام جاوید نے387اور محمد اشفاق 105ووٹ حاصل کر پائے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts