خبریں/تبصرے

چند ہفتوں میں 50 فیصد ٹیکسٹائل فرموں کے بند ہونے کا خدشہ

لاہور(جدوجہد رپورٹ) ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں 50فیصد سے زائد فرموں کے آنے والے ہفتوں میں بند ہونے کا خطرہ ہے۔
’ٹربیون‘ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانے کیلئے توانائی کے نرخوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے صنعت کاروں نے کا کہنا ہے کہ صنعت نازک حالت میں ہے اور آنے والے مہینوں میں اس کے پوری معیشت پر بہت برے اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر اصلاحی اقدام نہ اٹھایا گیا تو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں 50فیصڈ سے زائد فرموں کے بند ہونے کا خطرہ ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر بیروزگاری اور سماجی بدامنی پھیل سکتی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts