خبریں/تبصرے

افغانستان: 3 مہینے میں 4300 جنگی ہلاکتیں

عدنان فاروق

اس سال جولائی سے ستمبر تک افغانستان میں کم از کم 4300 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اعداد و شمار اقو امِ متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں جاری کئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کا ایک ادارہ (یونائیٹڈ نیشن اسسٹنس مشن ان افغانستان)سال 2009ء سے افغانستان میں جنگ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا حساب کتاب رکھ رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ سہ ماہی ہلاکتوں کے لحاظ سے بد ترین سہ ماہی تھی۔

واضح رہے ان مہینوں میں امریکہ نے افغانستان کے اندر فضائی حملے تیز کئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان تین مہینوں میں امریکی فضائیہ نے 498 بم اور میزائل فائر کئے۔ پچھلے پانچ سال میں یہ بدترین فضائی بمباری تھی۔

Adnan Farooq
+ posts

عدنان فاروق ایک صحافی اور ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ہیں۔