لاہور(جدوجہد رپورٹ)پاکستان میں عید الاضحی منانے کے الزام میں 30احمدیوں کو گرفتارکیاگیا ۔
احمدیہ کمیونٹی کے فارن مشن آفس کی رپورٹ کے مطابق 23احمدیوں کو پنجاب مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس1960کے سیکشن 3(1) کے تحت مختلف مدتوں کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان تمام کو رہا کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق11احمدیوں اور5غیر احمدی دوستوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 298Cکے تحت درج مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا، جو تاحال زیر حراست ہیں۔ مزید 7احمدیوں کے خلاف بھی پاکستان پینل کوڈ کی اسی دفعہ کے تحت فوجداری مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ہونے والوں میں ایک 13سالہ فیضان احمد بھی شامل ہے، جسے 17جون کو صوبہ پنجاب میں گوجرانوالہ کے قریب تلونڈی موسیٰ خان میں اپنے گھر میں قربانی کا مینڈھا رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ تاہم اگلے دن اسے رہا کر دیا گیا۔