ماحولیات

ماحولیاتی بحران: 7 میٹر لمبی سپیٹلا مچھلی کی نسل ہی ڈیم اور آلودگی نے مٹا دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ)سات میٹر لمبی، چین کے دریاوں میں پائی جانے والی نایاب سپیٹلا مچھلی (Psephurus Gladius) کی نسل معدوم قرار دے دی گئی ہے۔ یہ اعلان ”سائنس آف ٹوٹل انوائرمنٹ“ نامی جریدے نے کیا ہے۔ اس دہائی میں معدوم قرار دی جانے والی یہ پہلی پرجاتی (Specie) ہے۔

اس مچھلی کو چین میں ”یانٹزے دریا کا پانڈا“ بھی پکارتے تھے۔ یہ نسل 2005-2010ء کے دوران معدوم ہوئی۔ 1981-2003 ء کے دوران اس نسل کی کم از کم 210 مچھلیاں دیکھی گئیں تھیں۔

2017-18ء کے دوران چائینیز اکیڈمی آف فشریز نے ایک بہت بڑی تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ مچھلی اب ختم ہو گئی ہے۔

اس نسل کے خاتمے کی کئی وجوہات ہیں۔ ایک اہم وجہ ڈیم بننے سے اس مچھلی کا قدرتی مسکن (Habitat) ختم ہو گیا۔ یہ مچھلی چھوٹی مچھلیاں اور دیگر آبی مخلوقات کو کھا کر زندہ رہتی تھی۔ اسی طرح آلودگی اور حد سے بڑھی ہوئی فشنگ کی وجہ سے بھی اس کا مسکن تباہ ہوا۔ ایک اہم وجہ شہری آبادیوں کا پھیلاؤ بھی بتایا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts