سوشل

آج کی ویڈیو: کلیسا اور سائنس کی جنگ پر پرویز ہود بھائی کا لیکچر

سوشل ڈیسک

آج طالبان پولیو ویکسین پلانے والے معصوم ہیلتھ ورکرز کو ہلاک کر رہے ہیں۔ تین سو سال پہلے یورپ میں بھی اہلِ کلیسا ویکسین کی مخالفت کر رہے تھے۔ اسی طرح زمین کو گول قرار دینا ہی گناہ نہیں تھا، سیلاب اور زلزلے ایسی ہر قدرتی آفت کو عذاب ِ الہیٰ قرار دے دیا جاتا اور لوگوں سے کہا جاتا کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگو مگر سائنس دان کبھی دبے لفظوں میں کبھی ببانگ دہل پادریوں کو چیلنج کر دیتے۔ سائنس دان اور پادری ایک دوسرے سے کئی صدیوں تک بر سر پیکار رہے۔ آخر میں منطق، انسانی تجربات اور سائنسی اصولوں نے فتح حاصل کی۔ یہ کیسے ممکن ہوا، پروفیسر پرویز ہود بھائی اس ویڈیو لیکچر میں بیان کرتے ہیں۔۔۔

مذھب اور سائنس کی جنگ: ھر مذھب کا سائنس کے ساتھ ٹکڑاؤ ھوتا رھا ھے، مگرعیسائیت اور سائنسی نظریات کا تصادم سب سے ھولناک…

Posted by Hoodbhoyist on Thursday, 29 August 2019


آپ بھی سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز ہمیں ارسال کر کے سوشل ڈیسک کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اپنی ویڈیوز ہمیں یہاں ارسال کریں۔


Social Desk
+ posts