خبریں/تبصرے

لیبر ریلیف کمپئین کے 18 دن: 1190 خاندانوں میں راشن کی تقسیم

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ترقی پسند سماجی تحریکوں کی جانب سے شروع کی گئی لیبر ریلیف کمپئین کا گذشتہ روز 18 واں دن تھا۔ 27 مارچ کو شروع کی گئی اس کمپئین کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کا شکار محنت کش خاندانوں کو ماہانہ راشن پہنچانا تھا۔ ان 18 دنوں میں اس کمپئین کے تحت 1190 خاندانوں کو پنجاب کے سات مختلف شہروں میں ماہانہ راشن مہیا کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مندرجہ ذیل شہروں میں یہ مدد فراہم کی گئی:

لاہور (589 خاندان)، فیصل آباد (60 خاندان)، اوکاڑہ (23خاندانوں میں آج روشن تقسیم ہوگا)، شیخوپورہ (200 خاندان)، ٹوبہ ٹیک سنگھ (153 خاندان)، پاکپتن (35 خاندان)، گوجرانوالہ (130 خاندان)۔

اس کمپئین میں سیاسی کارکنوں، ٹریڈ یونین کے ارکان، سماجی اورطلبہ تنظیموں کے ارکان نے رضا کارانہ حصہ لیا ہے۔ تمام تر فنڈز ہمدرد ساتھیوں نے ادا کئے ہیں۔ ابتدا میں اس کمپئین کا ہدف تھا کہ پانچ سو خاندانوں کی مدد کی جائے۔ لیبر ریلیف کمپئین اس سلسلے کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ جن خاندانوں کی مدد کی جاتی ہے ان کا تعین سماجی اور مزدور تنظیمیں کرتی ہیں۔

لیبر ریلیف کمپئین کا آغاز پندرہ سال قبل پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کرنے والے اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے ایک روز بعد شروع کیا گیا تھا۔ کمپئین کے رضاکاروں نے فوری طور پر سامان سے لدے درجنوں ٹرک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھجوا دئیے تھے اور سامان اکٹھا کرنے کے لئے امدادی کیمپ لگائے گئے تھے۔

اسی طرح 2010ء اور 2012ء کے تباہ کن سیلابوں کے بعد بھی یہ امدادی کام جاری رکھا تھا۔ کمپئین کا کوئی مستقل سیکریٹریٹ نہیں اور نہ ہی کوئی تنخواہ دار سٹاف ہے۔ کوئی انتظامی اخراجات نہیں ہیں اور تمام کام رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے۔ اس دفعہ کمپئین کا آغاز حقوق خلق موومنٹ نے کیا جبکہ اس کے ساتھ شریک تنظیموں میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، پروگریسو اکیڈیمک سٹاف کولیکٹو، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، فولیو بکس، عورت مارچ، پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پاکستان کسان رابطہ کمیٹی شامل ہیں۔

آپ بھی اپنے عطیات فوری طور پر ان بینک اکاؤنٹس میں بھیجیں۔

انٹرنیشنل ڈونیشن کے لئے

Account Title: Labour Education Foundation
Bank Name: Silkbank, Main branch, Egerton road, Lahore
Account No. 0003-2001806109
IBAN: PK26SAUD0000032001806109
SWIFT CODE: SAUDPKKAXXX

لوکل ڈونیشن کے لئے

Account Title: Folio Books
Acc: 025902080713321
IBAN: PK26SONE0025902080713321
Bank: Soneri Bank
Title: Folio Books
Contact: +92321-4848956, +92322-4561162

Roznama Jeddojehad
+ posts