لاہور (جدوجہد رپورٹ) گذشتہ روز لیبر ریلیف کمپئین نے پنجاب کے دو اضلاع لاہور اور شیخوپورہ میں دیہاڑی دار مزدوروں اور انکے خاندانوں میں ایک ماہ کے لئے ضروری راشن کی تقسیم کا کام شروع کر دیا۔ 80 سے زیادہ محنت کشوں میں راشن کی تقسیم حقوق خلق موومنٹ کے رضاکاروں نے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کی۔
تازہ ترین اندازے کے مطابق لیبر ریلیف کمپئین کے آغاز کے تیس گھنٹوں کے اندر اندر سات لاکھ روپے مختلف افراد اور تنظیموں نے بھجوا دئیے ہیں اور ایک دن کے بعد ہی راشن کی تقسیم کا کام بھی شروع ہو گیا۔ لیبر ریلیف کمپئین کا آغاز 24 مارچ 2020ء کو کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد ان فیکٹری محنت کشوں کو فوری امداد ی تقسیم کرناتھا جنہیں کرونا وائرس کے پھیلنے کے فوری بعد لاک ڈاؤن کے دوران نوکریوں سے تنخواہ دئیے بغیر فارغ کیا گیا تھا۔ ان محنت کشوں میں کنٹریکٹ ملازمین اور دیہاڑی دار ورکرز بھی شامل تھے۔
لیبر ریلیف کمپئین کے رضاکاروں نے مختلف صنعتی علاقوں کا وزٹ کر کے متاثرہ مزدوروں کی فہرستیں تیار کیں اور ان میں راشن تقسیم کا کام شروع کر دیا گیا۔ لیبر ریلیف کمپئین کا آغاز پندرہ سال قبل پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان کرنے والے اکتوبر 2005ء کے زلزلے کے ایک روز بعد شروع کیا گیا تھا۔ کمپئین کے رضاکاروں نے فوری طور پر سامان سے لدے درجنوں ٹرک زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بھجوا دئیے تھے اور سامان اکٹھا کرنے کے لئے امدادی کیمپ لگائے گئے تھے۔
اسی طرح 2010ء اور 2012ء کے تباہ کن سیلابوں کے بعد بھی یہ امدادی کام جاری رکھا تھا۔ کمپئین کا کوئی مستقل سیکریٹریٹ نہیں اور نہ ہی کوئی تنخواہ دار سٹاف ہے۔ کوئی ایڈمینسٹریٹو اخراجات نہیں ہیں۔ تمام کام رضاکارانہ طور پر کیا جاتا ہے۔ اس وقت کمپئین کا آغاز حقوق خلق موومنٹ نے کیا جبکہ اس کے ساتھ شریک تنظیموں میں پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو، پروگریسو اکیڈیمک سٹاف کولیکٹو، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن، فولیو بکس، عورت مارچ، پروگریسو لیبر فیڈریشن اور پاکستان کسان رابطہ کمیٹی شامل ہیں۔
آپ بھی اپنے عطیات فوری طور پر ان بینک اکاؤنٹس میں بھیجیں۔
انٹرنیشنل ڈونیشن کے لئے
Account Title: Labour Education Foundation
Bank Name: Silkbank, Main branch, Egerton road, Lahore
Account No. 0003-2001806109
IBAN: PK26SAUD0000032001806109
SWIFT CODE: SAUDPKKAXXX
لوکل ڈونیشن کے لئے
Account Title: Folio Books
Acc: 025902080713321
IBAN: PK26SONE0025902080713321
Bank: Soneri Bank
Title: Folio Books
Contact: +92321-4848956, +92322-4561162