گلگت بلتستان میں دو مسالک کے علمانے آگ میں کود کر حقانیت ثابت کرنے کے چیلنج سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے ہردو مسالک کو مسلم تسلیم کر کے پیروکاروں سے دل آزادی کی معافی مانگ لی ہے۔ قبل ازیں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں اور مسالک کی نمائندہ تنظیموں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ختم کرنے کے اقدامات کو مسترد کیا گیا۔ اجلاس میں مسالک کے درمیان مناظرے، مباہلے اور توہین آمیز گفتگو کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
پاکستان
گلگت بلتستان: فرقہ پرستی کی آگ بھڑکائی گئی تو کئی نسلیں بھی بجھا نہ پائیں گی
ابھی تک وہ نو گو ایریاز ختم نہیں ہوئے جو ان فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے تعمیر ہوئے تھے۔
مفاہمت کی واپسی
دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں ترقی پسند نظریات کی حامل ایک نئی سیاسی جماعت وجود میں آتی ہے یا کسی ترقی پسند نظریات کی حامل سیاسی جماعت کا احیا ہوتا ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ سال 450 گمشدہ افراد بازیاب ہوئے، 1800 مزید لاپتہ: ایچ آر سی پی
گزشتہ سال کے دوران 116 سے زائد حادثات کوئلے کی کانوں میں رونما ہوئے، رپورٹ کے مطابق کانوں میں حادثات کی ایک بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں ہوتی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران 116 حادثات میں سے صرف 5 حادثات قومی میڈیا میں رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران کانوں میں حادثات کے نتیجے میں 58 مزدوروں کی ہلاکت ہوئی، جبکہ کم از کم 15 مزدور زخمی ہوئے۔
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر: اعلیٰ عدالتیں غیر فعال، حکومت ججوں کی تقرری کیلئے آئینی ترمیم لانے میں ناکام
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں اعلیٰ عدالتیں مکمل طور پر غیر فعال ہو چکی ہیں اور مقامی حکومت اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری کیلئے دوسری آئینی ترمیم لانے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ایچ آر سی پی نے 2021ء کی رپورٹ جاری کر دی: انسانی حقوق کی صورتحال مزید بدتر
کورونا وبا کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستا ن میں ہزاروں افراد کا روزگار ختم ہو گیا، سیاسی و جمہوری آزادیوں پر پابندیاں لگائی گئیں، صحافتی آزادیوں کو سلب کیا گیا، صحت اور انصاف کے بحران میں بھی اضافہ ہوا۔
کسی اینکر پرسن کو یاد نہیں بلاول ہاؤس لاہور والی رشوت
بحریہ ٹاؤن ان دنوں کراچی کے مضافات کو سندھ پولیس کی مدد سے فتح کرنے میں مصروف ہے۔
سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ کے آزاد عدلیہ پر حملے کو ناکام بنا دیا
پاکستانی عدلیہ کی تاریخ کوئی بہت قابل فخر تو نہیں لیکن اسکے باوجود ایسے مواقع آئے جب عدلیہ کی جانب سے غیر طاغوتی قوتوں کو جاندار مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی ایل پی کی اصل کامیابی: تینوں بڑی پارٹیاں لبیک لبیک پکار رہی ہیں
طاقت ہوتی ہے اپنی بات منوانا۔ اپنی مرضی لاگو کرنا۔ اس سے بھی اہم: طاقت کا بہترین اظہار یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی سوچ اور خواہشات اس طرح تشکیل دے دو کہ ڈنڈے، دھرنے اور توڑ پھوڑ کے بغیر ہی معاملات آپ کی مرضی سے چلتے رہیں۔
جنرل قمر باجوہ کی تین خواہشیں
اس ملاقات سے ایک بار پھر یہ ظاہر ہوا ہے کہ پاکستان میں حکومت اور طاقت کا اصل مرکز کہاں ہے۔ خارجی اور داخلی امور میں حکومت کے پاس اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں اور تمام تر اہم امور کو اس ملک کے طاقتور ترین ادارے کے سربراہان کی طرف سے دیکھا جا رہا ہے۔