دنیا


کسانوں کی کال پر ’بھارت بند‘: کاروبار زندگی منجمد، ٹریفک معطل

نئے قوانین سے تھوک منڈیاں اور امدادی قیمتیں ختم ہو جائیں گیں اور اگر کسان کسی نجی خریدار کی پیشکش کردہ قیمت سے مطمئن نہ ہوں تو وہ منڈی جا کر اسے فروخت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی منڈی کی قیمت کو بنیاد بنا کر خریدار سے بھاؤ تاؤ کر سکیں گے۔

کسان کل ’بھارت بند‘ کریں گے، 11 اپوزیشن جماعتوں کی حمایت

کسانوں نے 26 نومبر کو بھارتی حکومت کی جانب سے تین نئے زرعی قوانین متعارف کروانے کے خلاف ’دہلی چلو‘ مارچ کا آغاز کیا تھا۔ دہلی میں داخل ہونے سے پولیس نے کسانوں کو روکنے کیلئے بڑی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی لگائی گئی تھی۔