Day: نومبر 14، 2019


دھرنا ختم ہوا ہے تحریک انصاف کی مشکلات نہیں!

مولانا کے دھرنے کے یک طرفہ خاتمے سے یہ حکومت کوئی مضبوط نہیں ہو گی کیونکہ اس کی کمزوری کی وجوہات اپنی جگہ موجود ہیں۔ معاشی بحران بڑھ رہاہے اور مہنگائی تو نئے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ نیو لبرل ایجنڈے پر تیزی سے عمل درآمد کرانے کی تیاریاں ان کے لئے مزید مشکلات پیدا کریں گی۔