Day: اپریل 14، 2021


ٹی ایل پی کا احتجاج 12 جانیں لے چکا: ریاست لاپتہ

سماج پر وحشت مسلط کرنے کیلئے بھی ایک کنٹرول درکار ہوتا ہے، اس طرح کی کیفیت کو لمبا کرنا خود بالادست طاقتوں کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایک وقت میں اس خوف کی کیفیت کا خاتمہ کرنا مجبوری ہو جائے گا۔ مسائل پھر سے موجود رہیں گے، آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے ذریعے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا جائے گا اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے یہ عارضی ہتھکنڈے لمبے عرصے سے حکمران طبقات کیلئے کارگر نہیں رہنے والے ہیں۔ مسائل زدہ محنت کش طبقہ دکھوں سے نجات کیلئے تاریخ کے میدان میں ضرور اترے گا اور سماج پر مسلط ہر مصنوعی خوف اور ریاستی طاقت کو کہیں خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔